اسمارٹ فونز کی درآمد میں 56.74فیصد اضافہ

Apr 18, 2021

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان میں مہنگے درآمدی موبائل فونز کی مانگ بڑھنے سے اسمارٹ فونز کی درآمد میں 56.74 فیصد اضافہ ہوگیا۔جولائی تا مارچ یعنی 9ماہ کے دوران 248 ارب روپے مالیت کے موبائل فونز امپورٹ کیے گئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں روپے میں 62 فیصد زیادہ ہیں۔اگر ڈالرز کی بات کی جائے تو 9 ماہ میں موبائل فونز کی درآمد پر ڈیڑھ ارب ڈالر سے زیادہ کا زرمبادلہ خرچ کیا گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت سے 56.74 فیصد زیادہ ہے۔مجموعی طور پر گزشتہ سال کے مقابلے میں موبائل فونز کی درآمد پر 95 ارب روپے اضافی خرچ کیے گئے۔گزشتہ مالی سال ابتدائی 9 ماہ میں 153 ارب کے موبائل درآمد کیے گئے۔ صرف مارچ 2020 میں 35 ارب 2 کروڑ 90 لاکھ روپے کے موبائل فونز درآمد ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا مارچ گاڑیوں کی درآمد میں 150 فیصد تک بڑھ گئی۔ 9 ماہ میں 143 ارب 60 روپے کی گاڑیاں درآمد کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق صرف مارچ کے مہینے میں 27 ارب 66 کروڑ روپے مالیت کی گاڑیاں درآمد ہوئیں۔

مزیدخبریں