کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی معاشی شہ رگ سے کلاشنکوف کلچر بھائی سے بھائی کو ملا کر ختم کیا ہے، تین سو ہزار کروڑ اپنے ہاتھوں سے خرچ کرنے کے بعد بھی آج میرا کوئی پیٹرول پمپ، شادی ہال نہیں بنایا یہ میرا کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 24 کی مارکیٹ یوسی 30 دعوت افطار اور بلدیہ ٹان سیکٹر 5J میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر زبان ،مزہب اور مسلک سے تعلق رکھنے والے لوگ جوق در جوق پی ایس پی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں کیونکہ وہ جان گئے ہیں کہ مسئلہ اختیار کا نہیں بلکہ کردار کا ہے۔ میری آواز کو پارلیمنٹ میں کوئی دبا نہیں سکتا، سب کو میری بات سننا پڑیگی۔ میں بلدیہ ٹاون کے تمام مسائل سے واقف ہوں اور انکا حل بھی جانتا ہوں مجھے سے بہتر بلدیہ کے مسائل کوئی حل نہیں کرسکتا۔
کلاشنکوف کلچر ختم کرکے بھائی سے بھائی کو ملایا، مصطفی کمال
Apr 18, 2021