فنڈز کی عدم دستیابی ، اکھاڑے ویران،پہلوانوں نے منہ موڑ لیا 

ملتان(جنرل رپورٹر) حکومتی عدم دلچسپی اور پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کی ناقص حکمت عملی کے باعث 21 سال گزرنے کے باوجود رستم پنجاب دنگل کا انعقاد ممکن نا بنایا جا سکا جبکہ فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے تاریخی و ثقافتی اہمیت کا حامل کھیل فن پہلوانی زوال کا شکار ہے۔ جبکہ مہنگائی میں ہوشربا اضافے کا باعث پہلوانوں کی بڑی تعداد نے اکھاڑے سے منہ موڑ لیا۔ رستم پنجاب ٹائٹل کے آخری دنگل کا انعقاد 2000میں کیا گیا تھا  ۔اس بارے میں ریسلنگ عہدیداران حفیظ پہلوان، ادریس بٹ اور حامد خان پہلوان کا کہنا ہے ماضی میں کھیل کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا  گیا۔ تمام کوششوں کے باوجود فنڈز کے حصول میں کامیاب نہ ہوسکے روایتی وثقافتی اس کھیل کے دوبارہ عروج  کیلئے حکومت کے ساتھ سپانسرز اداروں کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چائیے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...