خیبر پی کے: ضیاء اللہ بنگش سمیت وزیر اعلی کے 2 مشیر، ایک معاون خصوصی مستعفی

پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمود خان کے 2 مشیروں اور ایک معاون خصوصی نے استعفے دے دیئے۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش، مشیر برائے توانائی حمایت اللہ خان اور معاون خصوصی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن غزن جمال اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔ تینوں افراد نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ محمود خان کو بھجوائے تھے جنہیں اب منظور کرلیا گیا ہے۔ گورنر خیبر پی کے نے استعفوں کی منظوری سے متعلق سمری پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد صوبائی حکومت نے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان غزن جمال اور حمایت اللہ خان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔

ای پیپر دی نیشن