خانیوال (نمائندہ خصوصی )رمضان میں دونمبر اشیاء کی تیاری پر سخت کارروائی کا حکم ،دکانیں، فیکٹریز سیل، مالکان کیخلاف مقدمات درج کرائے جائیں ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر رمضان المبارک میں غیر معیاری اور ملاوٹی بیسن مصالحہ جات سرخ مرچیں، چائے کی پتی اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء کی فروخت کیلئے تما م فوڈ انسپکٹروں کو سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی اور گائیڈ لائن میںکہا گیا ہے کہ ملوث افراد کی دکانیں، فیکٹریاں وغیرہ سیل اور مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیںروزانہ کی کارکردگی رپورٹ ارسال کی جائے اور لگائے جانے والے رمضان بازاروں، سستے بازاروں میں بھی چیکنگ کی جائے اور غیر معیاری وملاوٹی روزمرہ استعمال کی اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کرائے جائیں ۔