ملتان (سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو اقبالی بیان پر ایک سال پروبیشن پر رہنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ اس سزا سے ملزم کو سدھرنے کا نادر موقع دیا گیا ہے تاکہ وہ جیل میں پیشہ ورانہ ملزمان کیساتھ رہنے کی بجائے اپنی زندگی کو معمول پر لائے اور آئندہ ایسے جرم سے باز رہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ دہلی گیٹ کے مطابق ملزم سجاد کے خلاف گزشتہ سال مقدمہ نمبر 536 درج کیا گیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم کو مشکوک جان کر تلاشی لی گئی جس کے قبضے سے ایک کلو کم منشیات برآمد ہوئی تھی۔
منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو اقبالی بیان پر ایک سال پروبیشن کی سزا
Apr 18, 2021