بہاولپور(بیورورپورٹ) چیئرپرسن بہاول پورصوبہ اتحاد آسیہ کامل نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ تحصیل احمدپورشرقیہ کوضلع کادرجہ دیا جائے پاکستان کی رقبہ کے لحاظ سے سب سے بڑی تحصیل ضلع بننے سے اب تک محروم ہے انہوں نے کہا کہ انہی محرومیوں اور سوتیلے پن کے سلوک کے باعث بہاول پورکی عوام بحالی صوبہ کامطالبہ کرتی ہیں جب سے ریاست بہاول پور پاکستان میں ضم ہوئی ہے اسکے کسی بھی علاقہ کو انتظامی بنیاد پر ترقی نہیں دی گئی بہاول پورپہلے بھی تین اضلاع پرمشتمل تھی اوراب بھی تین اضلاع پرمشتمل ہے احمدپورشرقیہ رقبہ کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی تحصیل ہے لیکن اس کوآج تک ضلع کادرجہ نہ دیاگیاہے جس کے باعث وہاں کی عوام کو مشکلات کاسامناہے۔
تحصیل احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دیا جائے: آسیہ کامل
Apr 18, 2021