تاجر  بلیک مارکیٹنگ اور لوٹ کھسوٹ سے اجتناب کر یں: حافظ اطہر

میلسی(نامہ نگار) سماجی کارکن اور تاجر رہنماء حافظ محمد اطہر نے کہا ہے کہ ماہ صیام برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے اس مبارک مہینہ میں تاجر برادری اپنے مسلمان بھائیوں کو معیار ی اشیاء خورد و نوش مناسب منافع پر فراہم کریں اور بلیک مارکیٹنگ اور لوٹ کھسوٹ سے اجتناب کریں۔ انہوں نے کہا کہ آنحضور ؐ نے تاجروں کو دیانتداری سے خرید و فروخت کی تاکید فرمائی ہے  ۔اس لیئے رمضان المبارک کے دوران اپنے مسلمان بھائیوں کے حقوق کا خیال رکھا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن