شہبازشریف کی ضمانت کے4 روز بعد اختلافی نوٹ قابل تشویش ہے: مریم اورنگزیب

Apr 18, 2021 | 13:19

ویب ڈیسک

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی صدرشہباز شریف کی ضمانت کے اعلان کے چار دن بعد اختلافی نوٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضمانت منظور ہونے کے تحریری حکم نامے پر دستخط نہ ہونابہت ہی تکلیف دہ ہے ۔

اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎چار دن سے حکم لینے جارہے تھے ہر مرتبہ جواب دیا گیا کہ ابھی تحریری حکم لکھا جارہا ہے۔‎ضمانت کا اعلان ہوا اور دو تین دن میڈیا اور ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر چلتا رہا ہے۔کھلی عدالت میں

اعلان ہوا۔ لیکن تحریری حکم تین دن گزرنے کے باوجود سامنے نہیں آیا۔ ‎چیف جسٹس کو فیصلے سے فوری آگاہ کرنے کے باوجود ہائی کورٹ کی جانب سے چار دن کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ ‎عدالت کی عزت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔یہ ہر شہری کا فرض ہے ‎لیکن اس طرح کی صورتحال سے دوچار ہونے کا دکھ ضرور ہے۔ ‎امید کرتے ہیں کہ ہمیں مکمل انصاف ملے گا ۔‎ہمارا ایمان ہے کہ عوام کی خدمت کرنے والے کو انصاف ملے کا اور شہباز شریف صاحب ہمیشہ کی طرح سُرخرو ہونگے۔

مزیدخبریں