لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پسماندہ علاقوں میں نادار اور ذہین بچوں کومعیاری تعلیم کے مواقع فراہم کررہے ہیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب دانش اسکولز اینڈ سینٹرز آف ایکسی لینسی اتھارٹی کا اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو دانش اسکولز اور سینٹرز آف ایکسی لینس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں میں ناداراور ذہین بچوں کومعیاری تعلیم کے مواقع فراہم کررہے ہیں۔ ہمارا ویژن معیاری تعلیم سب کے لئے ہے ۔کوہ سلیمان میں اسٹیٹ آف دی آرٹ بورڈنگ اسکول بنایاجائے گا۔
دانش اسکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ دانش اسکولوں میں زیرتعلیم طلبہ کو خداداد صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع دئے جارہے ہیں۔