قومی اسمبلی میں توہین آمیز خاکوں کے خلاف کل متفقہ قرار داد لانے کا فیصلہ

Apr 18, 2021 | 13:27

ویب ڈیسک

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے کل کے اجلاس میں مغربی ممالک میں جاری توہین آمیز خاکوں کے خلاف متفقہ قرار داد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قرارداد کی منظوری کے بعد ارکان کو اظہار خیال کیلئے مختصر وقت بھی دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں مغربی ممالک میں جاری توہین آمیز خاکوں کے خلاف متفقہ قرارداد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔قرارداد حکومت اور اپوزیشن ارکان کے دستخطوں سے پیش کی جائے گی۔اسپیکر آفس کے ذریعے اپوزیشن چیمبر سے رابطہ کیا گیا۔ بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں معاملے پر غور اور حتمی مسودہ مرتب کیا جائے گا

قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد تمام ارکان کے دستخطوں کے ساتھ کل پیش کی جائے گی۔کمیٹی اجلاس سے قبل اپوزیشن رہنماؤں کو آگاہ کیا جائے گا ۔بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس کل دوپہر ایک بجے بلایا گیا ہے۔اجلاس کے فوری بعد 2 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگا ۔قرارداد کی منظوری کے بعد ارکان کو اظہار خیال کیلئے مختصر وقت بھی دیا جائے گا۔

مزیدخبریں