لاہور(18اپریل2021) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے سینئر صحافی سلیم صافی کی والدہ اور سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کے بھائی بیرسٹر عمر قصوری کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے سلیم صافی کی والدہ کے انتقال پر کہا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے دنیا میں والدہ انمول تحفہ ہے، والدین کا کوئی نعیم البدل نہیں ہوتا، والدہ کی دعا سیدھی بارگاہ الٰہی تک جاتی ہے، اللہ تعالیٰ بھی والدہ کی دعا کو قبول کرتا ہے۔ مسلم لیگی رہنماؤں نے خورشید محمود قصوری کے بھائی بیرسٹر عمر قصوری کی وفات پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور ان کے بلندی درجات کی دعا کی۔
چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا سینئر صحافی سلیم صافی کی والدہ اور خورشید قصوری کے بھائی عمر قصوری کے انتقال پر اظہار تعزیت
Apr 18, 2021 | 20:34