رمضان مسلمانانِ عالم کے جذبہِ ایمانی کو حرارت دیتا ہے ، پیر نقیب الرحمن 

Apr 18, 2022


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) دربارِ عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمدنقیب الرحمن نے کہا ہے  رمضان مسلمانانِ عالم کے جذبہِ ایمانی کو حرارت دیتا ہے‘مسلمان امام حسن  ؓ کے نقشِ قدم پر چل کر تمام شعبوں میں کارہائے نمایاں سر انجام دے سکتے ہیں ہم انتہائی با عظمت رمضان المبارک کے عشرہِ مغفرت سے گزر رہے ہیں ہمیں چاہئے اس عشرے میں ربِ رحمان سے اس کی بے پناہ وسیع مغفرت و بخشش کی التجا کریں اور اپنے گناہوں سے سچی توبہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز عید گاہ شریف میں منعقدہ ہفتہ وار درسِ حدیثِ پاک کی محفل سے خطاب کے دوران کیا۔ محفل کے اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن نے وطن عزیز کی سلامتی ، خوشحالی ، ترقی ، افواج پاکستان کی سر بلندی اور اتحاد بین المسلمین کیلئے خصوصی دعا کی۔

مزیدخبریں