فلسطین کی آزادی کیلئے عالم اسلام جراتمندانہ فیصلہ کرے: عبدالغفور حیدری 


لاہور(خصوصی نامہ نگار )جمعیت علماء اسلام کے سیکریٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی کے لئے عالم اسلام کوجراتمندانہ فیصلہ کر دینا چاہئے تاکہ فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کاسلسلہ ہمیشہ کیلئے بند ہوجائے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اسرائیلی درندوں نے رمضان المبارک کی بابرکت سعادتوں میں فلسطینی مسلمانوں پر جو مظالم ڈھائے اس سے دنیا پر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، اس سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان کسی صورت میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کو برداشت نہیں کر سکتے۔

ای پیپر دی نیشن