فیروزوالہ( نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل فیروزوالہ عثمان جلیس نے کہا کہ رمضان بازاروں میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی جاری ہے عوام کو چینی، آٹا گھی اور دیگر اشیاء وافر مقدار میں مل رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لگائے گئے سستے رمضان بازار ، امامیہ کالونی فیروزوالہ اور کوٹ عبدالمالک دورے کے دوران کیا ۔ اس موقع پر محکمہ مال ، ضلعی انتظامیہ ، تحصیل انتظامیہ اور مختلف محکموں کے افسران موجود تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر عثمان جلیس نے سستے بازاروں میں لگائے جانے والے سٹالز کا جائز ہ لیا جہاں پر قائم کیے جانے والے اسٹالوں میں مختلف اشیاء گھی، چینی ،ا ٓٹا ، سبزیاں ، پھل اور چکن کے علاوہ دیگر اشیاء کی دستیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ خریداروں کی سہولیات کو مقدم رکھا جائے اور ان کے بیٹھنے کے لیے انتظامات بھی کئے گئے انہوں نے اسٹالوں پر اشیاء کے ریٹ بھی چیک کئے۔
عوام کو رمضان بازاروں میں معیاری اشیا ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں: اے سی فیروزوالہ
Apr 18, 2022