پنجاب اسمبلی کا واقعہ قابل مذمت شرمناک قبضہ شدہ الیکشن مسترد کرتے ہیں عمران 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کل پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ جمہوری اقدار اور آئین کے منافی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مجوزہ الیکشن کرانے کے لیے کوئی اجلاس کی صدارت نہیں کررہا تھا جو تمام روایات کی خلاف ورزی ہے۔ ہم اس نام نہاد مافیا کو مسترد کرتے ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کراچی جلسہ میں شرکت پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی جمہوریت اور پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ اور امریکہ کی مدد سے ہماری حکومت تبدیل کرنے کے لئے مقامی آلہ کار بننے والوں کے خلاف ہے۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا شرمناک  قبضہ شدہ الیکشن مسترد کرتے ہیں۔
عمران

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...