ہیموفیلیا موروثی مرض ، 20ہزاربچے شکارہیں: ڈاکٹر ربابہ بلیدی

کوئٹہ(بیورورپورٹ)پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور  ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا  کہ پاکستان میں لگ بھگ بیس ہزار بچے ہیموفیلیا کا شکار ہیں ہیموفیلیا ایک موروثی مرض ہے، جسے عام اصطلاح میں خون بہنے کی بیماری کہاجاتا ہے۔ "ہیمو فیلیا کے عالمی دن "  پر  ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ  ہر سال ورلڈ فیڈریشن آف ہیمو فیلیا کے زیرِ اہتمام17اپریل کو ایک تھیم منتخب کرکے ’’ ہیمو فیلیا کا عالمی دن ‘‘ منایا جاتا ہے جس کا مقصد ہر سطح پر اس مرض سے متعلق معلومات عام کرنا ہے اس  بیماری کی شدّت میں کسی حادثے کے بغیر بھی مریض کے جسم سے خون خارج ہوسکتا ہے دیگر عوامل کے علاوہ یہ ایک موروثی مرض بھی ہے جو والدین سے بچّوں میں منتقل ہو سکتاہے۔ دْنیا بَھر میں ہیموفیلیا کے مریضوں کی تعداد تقریباً چار لاکھ ہے ،لیکن تشویش ناک امر یہ ہے کہ ان میں سے 75فی صدافراد میں اس کی تشخیص نہیں ہوپاتی یا وہ ناکافی علاج کروا رہے ہوتے ہیں یا پھر انہیں سِرے سے علاج کی سہولت ہی میسّر نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ دْنیا بھَر میں ہیمو فیلیا کے مریضوں کو اڑتالیس گھنٹے کے فرق سے تین بار فیکٹر8یا9 بذریعہ انجیکشن لگایا جاتا ہے۔یہ وہ فیکٹرز ہیں،جومریض کے خون میں قدرتی طور پر نہیں پائے جاتے۔ مگر چوں کہ یہ فیکٹر انجیکشن بہت زیادہ منہگے ہوتیہیں اور پاکستان میں دستیاب بھی نہیں ،چناں چہ ہمارے یہاں مریضوں کوفریش فروزن پلازما یا منجمد پلازما دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہیموفیلیا کی روک تھام کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر مریضوں کو مطلوبہ فیکٹر زمہیا کرنے کے ٹھوس قدامات کرے۔

ای پیپر دی نیشن