واربرٹن (نمائندہ نوائے وقت) گورنمنٹ ہائی سکول سٹی واربرٹن میں آئے روز بچوں کو حراساں کرنا مارنا پیٹنا معمول بن گیا اور معصوم بچوں پر کرائے کے غنڈوں نے ہاکی سوٹے ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال کئی طالب علم زخمی۔ والدین اپنے بچوں کو تڑپتا اور زخمی ہونے پر غشی کے دورے اہل علاقہ کے لوگوں میں خوف حراس طاری۔ذمہ دار اداروں سے نوٹس لینے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق کے واربرٹن میں گورنمنٹ ہائی سکول سٹی میں کمزور انتظامیہ کی وجہ سے سکول کے طالبعلم دو گروپوں نے شرہف النفس والدین کے بچوں کی زندگی اجیرن کر دی جس سے ذہین طالبعلم بچوں کو کرائے کے غنڈوں کی مدد سے بچوں کو بلیک میل اور حراساں کرنا روزانہ کا معمول بن گیا جس سے آئے روز لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے کئی طالبعلم زخمی مقامی انتظامیہ نے ان بلیک میلروں اور سیاسی پشت پناہی کی وجہ سے غنڈے طالبعلم بچوں نے اپنے کرائے کے بدمعاشوں کی مدد سے معصوم بچوں پر وحشیانہ تشدد اور ہاکی ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال سے کئی بچے زخمی ہوِے۔
گورنمنٹ ہائی سکول سٹی واربرٹن میں بچوں کو حراساں کرنا معمول بن گیا
Apr 18, 2022