گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)تھانوں میں عرصہ دراز سے تفتیشی افسروں اور پولیس دفاتر میں نچلے طبقے کے اہلکارا کا تبادلے نہ ہونے سے مسائل پیدا ہونے لگے ، شہریوں کا کرپشن روکنے اور سائلین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے نچلی سطح پر تبادلوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع کے 30تھانوں میں سائلین کو انصاف کی فراہمی کے لیے پولیس کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں پولیس صرف مال لینے والے فریق کی طرف داری کرتے ہوئے غریب حق دار سائل پر ٹوٹ پڑتی ہے اور نچلی سطح پر غریب سائل کیخلاف کارروائی شروع ہو جاتی ہے تھانوں میں دی جانے والی سینکڑوں درخواستوں کو تفتیشی افسر عدم پیروی داخل دفتر کر رہے ہیں پولیس کی جانب سے ملزم اور مدعی سے رابطہ نہ کرنے اور ان کیخلاف میرٹ پر قانونی کارروائی نہ ہونے سے مسائل بڑھ رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ سی پی او کی طرف سے ایس ایچ او کے تبادلے کئے جاتے ہیں جبکہ محرر ، نائب محرر، انوسٹی گیشن آفسران ، ڈرائیونگ لائسنس کا دفتری سمیت ڈی ایس پیز کے دفاتر کا تمام عملہ عرصہ سے اپنی سیٹوں پر بیٹھا سائلین کا استحصال کر رہا ہے دفاتر میں ایماندار افسروں کو تعینات کیا جائے۔