جوہری تنصیبات پر حملے کے بعدحفاظتی اقدامات سخت کردیئے،ایران

Apr 18, 2022


 تہران (این این آئی)ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ تنظیم کے پاس سینٹری فیوجز تیار کرنے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کا ایک مربوط منصوبہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے نشاندہی کی کہ کرج کے مقام پر حملے کی وجہ سے حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں اور سینٹری فیوجز کے ایک بڑے حصے کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔بہروز کمال وندی کے ترجمان نے کہا کہ ویانا مذاکرات میں ابھی بھی مسائل زیر التوا ہیں جن کا مقصد 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حل طلب مسائل کے حل کے لیے ایک مفاہمت کی ضروت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جو کچھ حاصل کر رہے ہیں وہ موجودہ اتفاق رائے کے فریم ورک کے اندر اور نگرانی کے کیمروں کے ذریعے فراہم کردہ معلومات کے ذریعے کنٹرول آپریشنز کے اندر ہو رہا ہے۔ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ جب معاہدہ ہو جائے گا تو ہم انہیں نگرانی والے کیمروں کے ذریعے فراہم کردہ تمام معلومات فراہم کریں گے۔ اس کے برعکس ہم ان معلومات کو محفوظ کریں گے۔ انہیں تلف کرنا بھی پڑ سکتا ہے۔

مزیدخبریں