لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ حنا دل پذیر نے کہاہے کہ مجھے میرے قابل انسان نہیں ملا اس لیے میں نے دوبارہ شادی نہیں کی اور اکیلے رہ رہی ہوں۔ ڈرامے کے کردار ’مومو‘ سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی حنا دل پذیر نے بتایا کہ انہیں ماضی میں ایک قابل شخص ملا تھا لیکن اس وقت وہ کام میں بہت مصروف تھی جس کی وجہ سے اسے کھو دیا۔ اگر مستقبل میں انہیں کوئی اچھا انسان ملا تو ضرور ان سے شادی کرکے زندگی ساتھ گزاروں گی۔ انہیں دوبارہ شادی نہ کرنے اور اکیلے رہنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے، ہمیں اللہ کے منصوبوں پر بھروسہ کرنا چاہیے، ماضی میں جو ہوا اسے بھلا دینے میں ہی بہتری ہے۔ اگر مستقبل میں انہیں کوئی اچھا انسان ملا تو ضرور ان سے شادی کرکے زندگی ساتھ گزاروں گی۔