نیوزی لینڈ کے پیٹرک بیون نے ٹور آف ترکی سائیکل ریس جیت لی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کے پیٹرک بیون نے ٹور آف ترکی سائیکل ریس جیت لی۔ آٹھواں اور آخری مرحلہ محض 25 کلومیٹر کی دوڑ کے بعد منسوخ کر دیا گیا تھا۔موسلا دھار بارش کی وجہ سے استنبول میں سڑکوں پر انتہائی پھسلن ہو گئی تھی جس سے سائیکلسٹ نے ریس کو منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی ۔ججوں نے اتفاق کیا، 141.5 کلومیٹر کا مرحلہ منسوخ کر دیا جس نے 31 سالہ بیون کو اپنے کیریئر کی پہلی ریس جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔انہوں نے ساتویں مرحلے میں کامیابی کے بعد ہفتہ کو ہی لیڈر کی جرسی سنبھالی تھی۔بیون نے کہاکہ یہ ایک اچھا فیصلہ تھا کیونکہ سڑکوں پر پھسلن بہت زیادہ تھی۔ تاہم، اتنے اچھے ہفتے کی دوڑ کے بعد، یہ افسوس کی بات ہے کہ ہم استنبول جیسے خوبصورت شہر سے ریس نہیں کر سکے۔ہمارے پاس جو ٹیم یہاں تھی وہ ہر روز مقابلہ کرتی رہی ہے۔ یہ لڑکوں کو واپس دینا بہت اچھا ہے۔ نیوزی لینڈ کے جے وائن مجموعی طور پر بیس سیکنڈ کے فرق کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے‘ارجنٹائن کے ایڈورڈو بیس فرق کیساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...