فیروزوالہ( نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) پی پی137فیروزوالہ اور پی پی138کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر میاں حمزہ شہباز کی بطور وزیر اعلیٰ کامیابی پر کارکنوں نے جشن منایا ۔ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر مسلم لیگ(ن) لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول پی پی 138کے صدر محمود اختر گورائیہ ، جنرل سیکرٹری چوہدری شہباز اصغر پی پی139کے سینئر رہنما حاجی طارق محمود ڈوگر ، ضلعی تنظیم کے نائب صدر چوہدری لیاقت علی گلزار ، ضلعی تنظیم کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و سابق چئیرمین ایم سی فیروزوالہ چوہدری ریاض احمد گجر ، سابق وائس چئیرمین اور راہنما مسلم لیگ(ن) چوہدری زمان بھلہ اور دیگر ارکان نے کہا حکومت سازی کے بعد اب صرف اور صرف پنجاب میں عوامی مسائل حل ہونگے۔
حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر فیروزوالہ میں کارکنوں کا جشن
Apr 18, 2022