بڑاگھر (نامہ نگار ) رمضان المبارک میں عوام سستے آٹے کے لیے دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔سستا آٹا مارکیٹ سے غایب ڈیلر حضرات مبینہ طور پر بلیک میں بیچنے لگے۔تفصیلات کے مطابق بڑاگھر میں سستا آٹا غایب شہری سیل پواینٹس کے چکر لگا لگا کر خالی ہاتھ واپس لوٹنے لگے آٹا ڈیلر حضرات کا کہنا ہے کہ ہمیں گورنمنٹ کی طرف سے سستا آٹا مل ہی نہیں رہا جس کی وجہ سے ہمارے پاس آٹے کا سٹاک نہیں جبکہ آٹا خریدنے کے لیے آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈیلر حضرات سستا آٹا من پسند افراد کو بھیج دیتے ہیں اور دوسرے لوگوں کو یہ کہ کر واپس بھیج دیا جاتا ہے کہ آٹا مل ہی نہیں رہا مقامی شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے سستے آٹے کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔