پاکستان ،جنوبی امریکہ تجارت : دوطرفہ حجم بڑھ گیا


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان اورجنوبی امریکہ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں رواں مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پہلے 8 ماہ میں جنوبی امریکہ کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں 62.13 فیصد اورجنوبی امریکہ سے درآمدات میں 65.30 فیصداضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں جنوبی امریکہ کے ممالک ارجنٹائن، برازیل اوریوراگوئے کوپاکستانی برآمدات کاحجم 242.28 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 62.13 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوبی امریکہ کے ممالک کو149.43 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔2021 ء میں جنوبی امریکہ کوپاکستانی برآمدات کاحجم 256.93 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔سٹیٹ بنک کے مطابق جولائی سے فروری 2022  ء تک جنوبی امریکہ سے درآمدات کاحجم 684.92 ملین ڈالررہا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوبی امریکہ سے درآمدات کاحجم 414.33 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔2021 ء میں جنوبی امریکہ سے درآمدات کاحجم 897.66 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

ای پیپر دی نیشن