لاہور(کامرس رپورٹر)ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے چیئرمین قاری حبیب الرحمن زبیری نے کہا ہے کہ ٹیکس آمدن میں اضافہ خوف سے نہیں بلکہ اعتماد کی فضاء سے ممکن ہے ، نئی حکومت ٹیکسیشن پالیسی میں ضروری اصلاحات اور مہم جوئی کی بجائے مرحلہ وار آگے بڑھے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکسیشن کے نظام کے حوالے سے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ورکشاپ میں ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے صدر قاری زوہیب الرحمن زبیری،سینئر نائب صدرعاشق علی رانا،نائب صدور افضل ایوبی،عثمان کیانی،واصف علی اویس،صدیق بٹ، سیکرٹری جنرل سید حسن علی قادری،جوائنٹ سیکرٹری عبدالرحمن انصاری اور دیگر بھی موجود تھے۔انہوںنے کہا کہ ٹیکس قوانین میں تبدیلی کی جائے ، جہاں سقم دورکئے جائیں، وہیں ٹیکس دہندگان کیلئے بھی رعایتیں متعارف کرائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ وفا ق بھی پنجاب ریو نیو اتھارٹی کی طرح ٹیکسز کی تعداد اور ریٹس کم کرکے اپنی ٹیکس آمدن بڑھائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 6150ارب کی ٹیکس آمدن حاصل کر رہا ہے جبکہ اس سے 3گنا زیادہ ٹیکس سپیس موجود ہے۔
ٹیکس آمدن میں اضافہ کیلئے قوانین میں تبدیلی کی جائے:حبیب الرحمن زبیری
Apr 18, 2022