اسلام آباد( خصوصی رپو رٹر ) سردار تنویر الیاس خان کا تعلق آزادکشمیر میں راولاکوٹ کے علاقے بنگوئیں سے ہے ،1974 میں راولاکوٹ کے نواحی علاقے بنگوئیں میں گاوں ڈھکی میں آنکھ کھولی۔ابتدائی تعلیم بنگوئیں میں حاصل کی، بعد ازاں انہوں نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی جبکہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے ایل ایل بی کرنے سمیت جرنلزم میں بھی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ملک کی معروف کاروباری شخصیات میں ان کا شمارہوتا ہے۔دی سینٹورس، تاج ریزیڈینشیا جیسے سٹیٹ آف دی آرٹ جیسے کامیاب منصوبوں کے پیچھے ان کا ہی پلاننگ ہے۔سردار تنویر الیاس خان کے ذاتی تعلقات اور دوستیاں ملک بھر کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین اور رہنماوں سے ہیں جبکہ عسکری قیادت، ملک کے نامور آئینی و قانونی ماہرین، نامور صحافیوں و سماجی رہنماوں سمیت ہر مکتبہ فکر میں ان کی خاندانی و ذاتی دوستیاں عشروں سے ہیں۔ 2009ئ میں جب مسلم لیگ ق نے سردار تنویر الیاس خان کو ایوان بالا یعنی سینٹ کا ممبر بنانے کیلئے چار تائید و تجویز کنندہ ممبران صوبائی اسمبلی کے ذریعے نامزد کیا گیا تھا تاہم اس وقت حکومتی عدم استحکام پیدا ہونے کی وجہ سے سردار تنویر الیاس خان نے سینٹ الیکشن میں حصہ نہیں لیا تھا ، یاد رہے کہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ نے انہیں ذاتی دوستی تعلق کی وجہ سے پارٹی کے پلیٹ فارم سے سینٹ کی رکنیت کیلئے ٹکٹ دیا تھا، سردار تنویر الیاس خان نے کبھی بھی مسلم لیگ ق یا کسی اور جماعت کو جوائن نہیں کیا تھا، ان کا چوہدری برادران سے خاندانی و ذاتی تعلق اور دوستی اب بھی قائم ہے۔ وفاق اور صوبوں میں 2018ئ میں الیکشن کے سال کے دوران سردار تنویر الیاس خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے اپنی جماعت کو کھل کر سپورٹ کرنا شروع کیا اور پارٹی کی مرکزی قیادت کی طرف سے دیئے گئے ٹاسک کو پورا کرتے ہوئے پنجاب سمیت مختلف صوبوں میں قد آور سیاسی شخصیات کو پی ٹی آئی کا حصہ بنوایا۔
سردار تنویر الیاس آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے لیئے امید کا باعث
Apr 18, 2022