تین چینی خل اباز6 ماہ بعد زمین پر باحفاظت واپس

Apr 18, 2022


بیجنگ (نیٹ نیوز) تین چینی خلاباز 183 دن خلا میں رہنے کے بعد ہفتے کے روز زمین پر واپس آگئے، چین کے سب سے بڑے عملے کا خلائی مشن اختتام کو پہنچا۔ شین زو۔13 نامی خلائی جہاز مریخ پر اتارنے اور چاند پر تحقیقات بھیجنے کے بعد امریکا کا مقابلہ کرنے کیلئے یہ بیجنگ کی مہم کا تازہ ترین مشن تھا۔ ریاستی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی لائیو فوٹیج میں دھول کے بادلوں کے ساتھ کیپسول لینڈنگ کرتے دکھایا گیا ہے۔ دو مرد اور ایک خاتون زہائی زیگینگ، یی گوانگ فو اور وانگ یاپنگ صبح 10 بجے تیانگونگ خلائی سٹیشن کے تیانھے کور ماڈیول پر واپس آئے۔

مزیدخبریں