حمزہ شہباز کا وزیر اعلیٰ منتخب ہونا فاشسٹ ٹولے ک منہ پر طمانچہ ہے: پیر غلام فرید،شازیہ فرید


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سٹی صدر سابق ایم پی اے پیر غلام فریدجنرل سیکرٹری شعبہ ء خواتین پنجاب شازیہ فرید نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز شریف کا وزیر اعلیٰ منتخب ہونا فاشسٹ ٹولے کے منہ پر طمانچہ ہے ، قومی اسمبلی کی طرح پنجاب اسمبلی بھی ووٹنگ رکوانے کے لئے تمام غیر آئینی حربے اور اوچھے ہتھکنڈے آزمائے گئے ، پنجاب کے عوام کو عثمان بزدار جیسے نااہل اور نالائق وزیر اعلیٰ سے چھٹکارا مبارک ہو ،  انہوں نے کہا کہ ملک کو مہنگائی غربت کی دلدل میں دھکیل دینے والے  ٹولے نے قومی اسمبلی کی طرح پنجاب اسمبلی کو بھی میدان جنگ بنا دیااور ووٹنگ رکوانے کے لئے ہر اوچھا اور غیر آئینی و غیر قانونی حربہ آزمایا لیکن اللہ نے حمزہ شہباز شریف کے نصیب میں عزت لکھی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہیںعثمان بزدار سے نجات ملی۔

ای پیپر دی نیشن