حافظ آباد کے1414 مستحقین کوگزارا الائونسی دوسری قسط جاری  ہوگئیـ:بابر امان

Apr 18, 2022


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)صوبائی سیکرٹری زکوٰۃ و عشر پنجاب بابر امان بابر نے کہا ہے عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے حافظ آباد کے1414 مستحقین زکوٰۃ کو انکے گزارا الائونس کی ایک کروڑ 27لاکھ24ہزار روپے کی دوسری قسط جاری کر دی گئی ہے تاکہ یہ لوگ بھی ماہ رمضان اور عید کے موقعہ پر اپنے روز مرہ کے اخراجات اور معمولات زندگی کو احسن طریقہ اور خوش اسلوبی سے سر انجام دے سکیں ۔صوبائی سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا اور ڈسٹرکٹ آفیسر میاں ثناء اللہ کے ہمراہ مختلف ایزی پیسہ شاپس پر زکوٰۃ کی رقوم کے اجراء اور وصولی کے عمل کا جائزہ لیا۔صوبائی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ مستحقین کو زکوٰۃ کی رقوم کے اجراء پر کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں کی جائیگی اور انہیں تمام رقوم کسی بھی ایزی پیسہ شاپ سے بذریعہ ٹیلی نار ایزی پیسہ جاری کی جا رہی ہے انکا کہنا تھا کہ تمام کیٹگری کے مستحقین کو عید کے موقعہ پر گزارا الائونس کی دوسری قسط جاری کر دی گئی ہے اور وہ کسی بھی ٹیلی نار ایزی پیسہ شاپ سے اپنی رقم وصول کر سکتے ہیں ۔اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ آفیسر میاں ثناء اللہ انے صوبائی سیکرٹری کو بتایا کہ بصارت سے محروم 74مستحقین کو بارہ ہزار روپے فی کس کے حساب سے ششماہی قسط جاری  کی گئی ۔

مزیدخبریں