فیروزوالہ:وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی،قیمتی سامان سے محروم


فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 10 وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی قیمتی اشیاء سے محروم کردیا۔ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 2 شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا فرار ہوگیا ہے۔جی ٹی روڈ کی آبادی کالا شاہ کاکو کے قریب ڈاکوؤں بہاول علی سے نقدی موبائل موٹر سائیکل چھین کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ تھانہ صدر کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے خرم جاوید سے نقدی اور موبائل چھین لیا۔ کوٹ عبدالمالک اور رچنا ٹاؤن میں چوروں نے 2 گھروں میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی اور قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے۔ جی ٹی روڈ کی آبادی بل میں چوروں نے شبیر علی گھر سے قیمتی سامان چوری کر لیا۔ نامعلوم افراد نے مختلف علاقوں سے 4 موٹر سائیکل چوری کرلیں۔ تھانہ بی ڈویثرن کے علاقہ میں 2 ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نوجوان یوسف سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین کر لے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...