شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) گوجرانوالہ روڈ کی آبادی عمونکے میں سفاک قاتلوں نے دسویں روز مقدمہ قتل کے مدعی کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا اورفرار ہوگئے، متاثرین نے سرگودھا روڈ ہسپتال شیخوپورہ کے سامنے نعش رکھ کر پولیس کی ناقص کارکردگی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، درینہ دشمنی پر اب تک ایک ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس مرکزی ملزموں کو گرفتار کرتی تو آج ہمارا بھائی قتل نہ ہوتا مقتول کے بھائی کی میڈیا سے دوہائی۔ بتایا گیا ہے کہ دس روز قبل تاریخ پیشی سے گاؤں عمونکے جانے والے مقتول وقاص وارث کو ملزم عمران ستار، حامد ناصر، بابرحسین، غریب عالم، عارف نے دن دیہاڑے اندھا دھند فائرنگ کر کے اس لیے قتل کر دیا کہ مقتول بھائی نصیر بندیشہ کے مقدمہ کی پیروی کر رہا تھا ملزموں نے گزشتہ رات مقتول وقاص وارث کے مقدمہ قتل کے مدعی اورحقیقی بھائی حیدر علی کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ یاد رہے کہ مذکورہ ملزمان نے زمیندار وارث علی سمیت ایک ہی خاندان کے 4افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا پولیس مرکزی ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے ملزمان کے مزاروں کو گرفتار کیاجس پر مشتعل متاثرین مردوخواتین نے جی ٹی روڈ پرنعش کو سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیسا، جس کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ اوصدر، ایس ایچ اواے ڈویژن اور ایس ایچ او بی ڈویژن بھی جائے احتجاج پر پہنچ گئے جنہوں نے مذاکرات کے بعد احتجاجی مظاہرہ ختم کروا دیا۔
شیخوپورہ: قاتلوں نے 10 ویں روز مقدمہ قتل کے مدعی کو فائرنگ کر کے مار ڈالا
Apr 18, 2022