خانیوال (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما وسابق ضلعی صدر خواتین ونگ زاہدہ فاطمہ نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی خودمختیاری کا سودا کرنے کی بجائے اقتدار کو خیر باد کہہ کر کے وطن دوستی کا ثبوت دیا دنیا کی کوئی بھی طاقت انہیں جھکنے پر مجبور نہیں کرسکتی ‘ انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان کے 22کروڑ عوام عمران خان کی پشت پر ہیں وہ عوام کی طاقت سے یہ کوششیں ناکام بنادیں گے اس وقت پاکستان کو عمران خان کی ضرورت ہے محب وطن نوجوان اٹھیں اور عمران خان کے پہلو میں کھڑے ہوکر سازشی عناصر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں۔