ملتان( سپیشل رپورٹر ) وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ انشاللہ تعالیٰ جلد پنجاب کے مسائل حل کریں گے اور پنجاب کے کسانوں مزدوروں کے مسائل حل کریں گے اور پنجاب بھر میں ہسپتالوں اور خاص طور پر سوشل سکیورٹی کے ہسپتالوں کو مزید بہتر اور اپ گریڈ کریں گے کیونکہ نیازی حکومت اور وسیم اکرم پلس نے پنجاب کا حشر نشر کر دیا ہے ملاوٹ سے بچاؤ کیلئے کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا یہ باتیں انہوں نے میاں محمد رزاق سابق ممبر ضلع کونسل ملتان وجوائنٹ سیکرٹری لیبر ونگ پنجاب ن سے ملاقات میں کی میاں محمد رزاق نے حمزہ شہباز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی مبارکباد دی۔