اسلام آباد (اے پی پی) میرا پاکستان میرا گھر سکیم کے تحت بنکوں نے سستے گھروں کی تعمیرکیلئے آسان قرضہ جات کی فراہمی میں نمایاں پیشرفت کی ہے اور سستے گھروں کی تعمیر کیلئے بنکوں کی جانب سے اب تک 66 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کیے گئے ہیں۔ ترجمان سٹیٹ بنک کے مطابق سستے گھروں کی تعمیرکیلئے آسان قرضہ جات کی فراہمی کے ضمن میں 11 اپریل 2022 تک، بنکوں کو 409 ارب روپے تک کے قرضہ جات کی درخواستیں موصول ہوئیں، جو کہ ایک سال قبل محض 57 ارب روپے تھی، جس سے 7 گنا نمو کی عکاسی ہو رہی ہے۔
قرضہ جات
میرا پاکستان میرا گھر سکیم کے تحت بنکوں نے 66 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے: سٹیٹ بنک
Apr 18, 2022