غیرمعیاری اشیاء پائی جانے پرمالکان کو جرمانے 


ڈیرہ غازی خان(خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹرآپریشنز ساوتھ پنجاب محمد سیف کی زیرنگرانی ڈی جی خان میں بیکری،کریانہ سٹور اورفوڈپوائنٹ کی چیکنگ کے دوران غیرمعیاری اشیاء پائے جانے پر14ہزارروپے کیجرمانے عائد کردیئے گئے مظفرگڑھ میں ہوٹل،بیکری شاپ،سوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ اورہوٹل کو غیرمعیاری اشیاء اورناقص انتظامات پر 21ہزارروپیکاجرمانہ عائدکردیاگیا راجن پور میں کریانہ سٹور پر کارروائی کرتے ہوئے5ہزارروپیکاجرمانہ غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر کیا گیااوراس کے ساتھ 5کلو ایکسپائرڈمصالحہ جات کوتلف کردیا لیہ میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیموں نے مختلف کریانہ سٹور پر کارروائی کرکے11ہزا500روپے جرمانہ جبکہ غیرمعیاری اور ملاوٹی اشیاء پائے جانے پر 17کلوایکسپائرڈمصالحہ جات ،17 لٹر ایکسپائرڈ بیوریجز اور17کلو چاکلیٹ ٹافی کوتلف کردیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن