ٹبہ سلطان پور(نمانئدہ نوائے وقت ) ٹبہ سلطان پور میں یوٹیلٹی سٹور عوام کے لیے درد سر بن گئے انچارج یوٹیلٹی اسٹور اشیاء خورد نوش عام صارفین کو دینے کی بجائے اپنے خصوص افراد کو دینے لگے علاقہ کی مختلف تنظیموں کے افراد کا شدید احتجاج تفصیل کے مطابق ٹبہ سلطان پور میں مسجد افغان کے قریب قائم یوٹیلٹی اسٹور انچارج ماہ رمضان کے ریلیف پیکج کی سہولت کو عوام تک پہنچانے کی بجائے اشیائخود نوش گھی ،چینی ،دالیں سمیت دیگر چیزیں اپنے خاص افراد اور ہوٹل مالکان کو دھڑے کے ساتھ فروخت کرکے ان سے کمیشن وصول کررہا ہے، غریب صارفین ایک کلو چینی اور گھی خریدنے کے لیے گرمی میں روزے کے ساتھ یوٹیلٹی اسٹور کے چکر لگا کر خوار ہونے لگے، علاقہ کی مختلف تنظیموں افراد محمد بشیر ، محمد سلیم ،ہمایوں ، عارف ، محمد رشید ،امجد سمیت دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور یوٹیلٹی اسٹور کے اعلی حکام سے فوری طور پر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹبہ سلطان پور : یوٹیلٹی سٹور انچارج پرخواص کو نوازنے کا الزام
Apr 18, 2022