تنگوانی میں خسرہ وباشدت اختیارکرگئی،3بچیاں جاں بحق

Apr 18, 2022

تنگوانی ( نامہ نگار ) تنگوانی میں خسرہ وباشدت اختیارکرگئی جس سے  ایک دن میں خسرہ سے 3 بچیاں دم توڑ گئیں۔ موذی مرض خسرہ کے باعث گاؤں امیربخش بجارانی سخت متاثر ہوا جہاں پر معصوم بچیاں جہاں پر 4 سالہ جمیلاں 5 سالہ اختیاراں اور 7 سالہ امتیازاں ایک ہی دن میں جان بحق ہوگئیں جب کہ متاثرہ علاقے میں 25 سے زائد معصوم بچے اور بچیاں خسرہ کے موذی مرض میں مبتلا ہیں اہل علاقہ نے بتایا کہ ہمارے بچے خسرہ کے باعث دم توڑ رہے ہیں مگر اب تک صحت کی ٹیمیں متاثرہ گاؤں تک علاج کے لئے نہیں پہنچیں۔ انہوں نے وزیر اعلی صحت کے اعلی حکام سے فوری طور پر نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے متاثرہ گاؤں میں صحت کی ٹیمیں بھیجنے کا مطالبہ کیا تاکہ  بچوں کا علاج ہوں اور ان کی زندگیاں بچ سکیں۔ جبکہ دوسری جانب ڈی ایچ او کندھ کوٹ گلزار علی تنیو نے بتایا کہ متاثرہ علاقے میں خسرہ کے بیماری کا نوٹس لیا گیا ہے۔  رفیوزل خسرہ کی ویکسینکی جاررہی ہے۔  متاثرہ علائقے میں کل ( آج )  سے میڈیکل کیمپ تشکیل دیا گیا ہے سپیشل ڈاکٹرز بچوں کا علاج کریں گے۔خسرہ کی بیماری کے باعث اہل علاقہ میں خوف کا ماحول ہے جب کے والدین سخت پریشان ہیں بچوں کی ہلاکت پر اہل علاقہ غمزدہ ہیںہر آنکھ اشک بار  ہے۔

مزیدخبریں