چوروں اورڈاکوئوں کی حکومت نا منظور : عرفان ، سعید امان ،عبدالحمید


کہروڑپکا (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کی ریلی ،ووٹرز سپورٹرز کی بھر پو رشرکت ۔مسلم لیگی رہنما کی تصویر پھاڑ دی ۔بعد ازاں معذرت کے ساتھ نئی اویزاں کر دی گئی ۔تفصیل کے مطابق عمران خان کی کال پر نواب امان اللہ خاں سابق ایم این اے کے ڈیرے سے نواب عرفان ،نوا ب سعید،شیخ اسلم و دیگر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کارکنان عہدیداران نے شرکت کیاس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواب عرفان ،نواب سعید امان ،عبدالحمید ایم ڈی و دیگر نے کہا کہ چوروں اورڈاکوئوں کی حکومت نا منظور ہے ہم عمران خان کی کال پر روزانہ کی بنیاد پر بھی ریلیاں نکالنے کے لئے تیار ہیں ۔امپورٹڈ اورعدالتی مجرموں کو کسی صورت قبول نہیں کر یں عوام با شعور ہو چکی ہے ۔ ریلی میلسی چوک پہنچی تو کچھ شر پسند عناصر نے سابق وزیر خارجہ صدیق خان کانجو مرحوم کی لگی تصویر کو پھاڑ دیا جس پر پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے معذرت کے سا تھ ساتھ تصویر دوبارہ اویزاں کر دی ۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی ریلی میں بھی پی ٹی آئی کے پرچموں کی بے حرمتی کی گئی تھی جس پر مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماوں نے اس عمل کی مذمت کی تھی اورمعذرت کی تھی ۔

ای پیپر دی نیشن