راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان ٹین پن باولنگ فیڈریشن کے زیر جاری رمضان ٹین پن باولنگ لیگ کے تیسرے مرحلے کے میچز 23 اپریل کو لیزر سٹی باولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان ٹین پن باولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کے مطابق ایونٹ کے پہلے مرحلے کے میچز 9 اپریل اور دوسرے کے 16 اپریل کو کھیلے گئے تھے اور تیسرے کے 23 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں ماسٹر سنگلز، ڈیف مرد اور ڈیف خواتین کے ایونٹس شامل ہیں اور میچز افطاری کے بعد کھیلے جا رہے ہیں اور ایونٹ کی اختتامی تقریب 23 اپریل کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔