مونٹی کارلو ماسٹرز، جو سیلسبری اور راجیو رام  نے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں جگہ بنا لی


مونٹی کارلو(اے ایف بی)ٹاپ سیڈ جوڑی جو سیلسبری اور راجیو رام نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے مونٹی کارلو ماسٹرز ڈبلز کے فائنل میں جگہ بنا لی جہاں ان کا مقابلہ کولمبیا کے جان کیبال اور رابرٹ فراح سے ہو گا۔ اے ٹی پی ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے مونٹی کارلو کنٹری کلب میں جاری ہیں۔ مینز ڈبلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں برطانیہ کے جو سیلسبری اور امریکا کے راجیو رام پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی نے بھارت کے روہن بوپنا اور برطانیہ کے جمی مرے کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 6۔3، 6۔7 اور 9۔11 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی، دوسرے سیمی فائنل میں کولمبیا کے جان کیبال اور رابرٹ فراح نے ہالینڈ کے جین جولین روجرز اور ایل سلواڈور کے مارسیلو اریوالو کے خلاف 5۔7 اور 3۔6 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن