سری لنکا کو ایشیا کپ کرکٹ کی میزبانی کیلئے ڈیڈلائن


لاہور(آئی این پی) ایشیا کپ 2022کی میزبانی کے حوالے سے سری لنکا کرکٹ کو ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔2022میں  ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کرکٹ کے پاس ہے جبکہ  ایونٹ 27اگست سے شیڈولڈ ہے۔تاہم سری لنکا اس وقت مالی مشکلات سے دوچار ہے اور ملک میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل سری لنکا کرکٹ کے ساتھ رابطے میں ہے  اے سی سی کا کہنا ہے کہ اس وقت کہنا مشکل ہے کہ سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی کر سکے گا یا نہیں تاہم سری لنکن کرکٹ اس وقت ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے پر امید ہے۔ اے سی سی کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں ابھی وقت ہے اور کرکٹ سری لنکا کو   27جولائی تک ایشیا کپ کے بارے میں بتانے سے متعلق  کا کہا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن