راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے ملک افتخاراحمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست ہی جھوٹ پر جھوٹ بولنا ہے انہیں کبھی اپنی زبان پر کنٹرول نہیں رہا وہ خود غلامانہ ذہن رکھتے ہیں کشادہ ذہن نہ ہونے سے ان کی سوئی جہاں اٹک جائے پھر بار بار وہی کچھ بولتے رہنا ان کی مجبوری ہے لیکن عوام باشعور ہیں وہ سب سمجھتے ہیں عمران خان قومی اسمبلی میں اکثریت کھو چکے تھے ان سے اپنے ہی لوگ بیزار ہو کرانہیں چھوڑ گئے تھے جنہیں وہ ڈراتے دھمکاتے اور بد دعائیں دیتے رہے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں شہبازشریف کو میں نے پنجاب میں کام کرتے دیکھا ہے وہ آج کا کام کل پر مت چھوڑوکے اصول پرچلتے ہیں عدم برداشت کی بجائے اب ملکی ترقی اور سیاسی رواداری کا پہیہ چلے گا عمران خان بیڈ گورننس کے باعث عوام کے دلوں سے اتر چکے ہیں جلسے کرنے اور سیاسی شعبدہ بازیوں سے اب سلیکٹڈ سیاست میں کبھی جگہ نہیں بنا سکتے سابق ایم پی اے ملک افتخاراحمد نے کہا کہ الحمدللہ ہم نے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے دو انتخابات میں پی ٹی آئی کا سیاسی صفایا کیا ہے پی ٹی آئی حکومت مہنگائی، بیروزگاری اور بیڈ گورننس کے عذاب میں عوام کو جھونک کر گئی ہے سابق حکمرانوں سے ابھی حساب ہونا ہے لیکن وہ اس سے پہلے ہی گھبرا کیوں رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں بھی پی ٹی آئی نے فائول پلے کیا جس کی داستانیں ٹی وی چینلز، اخبارات، سوشل میڈیا پر جگہ جگہ موجود ہیں پی ٹی آئی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک فاشسٹ جماعت ہے جس کا کام جھوٹ، لاقانونیت اور مار دھاڑ سے معاشرتی بگاڑا پیدا کرنے کے سوا کچھ نہیں انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز پنجاب کے منتخب وزیر اعلیٰ ہیں ان کے حلف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہی نہیں بلکہ توہین عدالت بھی ہے۔
عمران خان بیڈ گورننس کے باعث عوام کے دلوں سے اتر چکے ،جلسے اور سیاسی شعبدہ بازیوں سے اب سیاست میں کبھی جگہ نہیں بنا سکتے،سابق ایم پی اے
Apr 18, 2022