حمزہ شہباز کی کامیابی پر مرکزی رہنما اور ممبران پنجاب اسمبلی مبارک باد  کے مستحق ہیں،عرفان الحسن چوہدری

Apr 18, 2022


بھمبر(نامہ نگار) تمام تر تاخیری حربوں اور لڑائی جھگڑوں کے باوجود وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی کامیابی پر تمام مرکزی رہنما مسلم لیگ نون اور ممبران پنجاب اسمبلی مبارک باد کے مستحق ہیں۔جس طرح ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے تشدد اور حملوںکے باوجود ایوان کو چلایا اور ووٹنگ کے عمل کو مکمل کروایاوہ لائق صد تحسین ہے شہباز شریف کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے سے ایک دفعہ پھر یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی اکثریت کھو چکی تھی۔
 جس قومی اسمبلی میں ممبران اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کو کامیاب کروایا اسی طرح پنجاب اسمبلی کے ایم پی ایز  نے پوری استقامت اور نامساعد حالات کے باوجود اپنا ووٹ کاسٹ کیا اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نون یوتھ ونگ امریکہ کے صدر عرفان الحسن چوہدری نے میڈیا نمائندگان سے ٹیلی فونک فونک کرتے ہوئے کیا 
عرفان الحسن چوہدری

مزیدخبریں