اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق عوامی تحریک کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹان میں منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کی، اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ،صوبائی،ضلعی عہدیداران نے شرکت کی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے 17اضلاع اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور سیاسی قوت کے ساتھ حصہ لے گی،پارٹی کارکن اور عہدیدار عوامی رابطہ مہم شروع کریں،انتخابی فہرستوں کے حوالے سے جانچ پڑتال کریں۔جہاں بھی کوئی کمی بیشی یا مسئلہ درپیش ہو بلدیاتی انتخابات سے قبل اسے درست کروائیں،پارٹی عہدیداران اور کارکنوں کو ہدایات دیتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کی جائیں،پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران اور کارکنان عوامی رابطہ مہم کو فوری اور زور و شور سے شروع کریں تاکہ پاکستان عوامی تحریک کا پیغام ہر گھر تک پہنچ سکے،انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت نے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کچھ نہیں کیا،پاکستان عوامی تحریک کا منشور ہی عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنا ہے،اجلاس میں نائب صدرراجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی،میاں ریحان مقبول،عارف چوہدری،قاضی شفیق،ڈاکٹر سلطان محمود چودھری،نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ،میاں کاشف،عائشہ مبشر،ارشاد اقبال نے شرکت کی۔
،خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے17اضلاع میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں ضلعی چیئرمین،میٹرو پولیٹن میئر،نیبر ہڈکونسلز اور ویلج کونسلز کیلئے انتخابات میں حصہ لے گی،پاکستان عوامی تحریک نے بلدیاتی انتخابات کیلئے رابطہ کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں،انہوں نے کہا کہ تمام حلقوں میں قابل،ایماندار اور اہل امیدوار کھڑے کئے جائیں گے،پاکستان عوامی تحریک نے 50فی صد سے زائد امیدواروں پر حتمی مشاورت بھی مکمل کر لی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اپنے انتخابی منشور کے ساتھ حصہ لے گی،انہوں نے کہاکہ ملک پر چوروں،جاگیرداروں،لٹیروں اور کرپٹ سرمایہ داروں نے اجارہ داری قائم کر رکھی ہے،پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد کرپٹ نظام کی تبدیلی اور غریب عوام کے حقوق کیلئے ہے،پاکستان عوامی تحریک آئندہ نسلوں کو پر امن،خوشحال،ترقی یافتہ اور دہشتگردی سے پاک پاکستان دینا چاہتی ہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان،عہدیداران اور بلدیاتی امیدوارامید، خوشی، روشنی اور فرسودہ نظام کی تبدیلی کا پیغام لے کر نکلیں۔