اسلام آباد(خبر نگار) انجمن دختران اسلام ، ام البنین ڈبلیو ایف ‘گرلز گائیڈو سکینہ جنریشن کے زیراہتمام قائدملت جعفریہ اغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کردہ عالمی یوم امن بمناسبت ولات پرنورشہزادہ صلح و امن حضرت امام حسن مجتبیٰ ؑ کے موقع پرمرکزی امامبارگاہ جامعۃ المرتضیٰ جی نائن فور اسلام آباد میںمحفل میلادمنعقد ہوئی جس میںبڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی ۔اس موقع ہر خطاب کرتے ہوئے خطیبہ سیدہبنت موسیٰ موسوی نے کہا کہ امام حسن مجتبیٰ ؑبعد رسول ؐ و علی ؑ اتحاد ملت اسلامیہ کی علامت بن کر سامنے آئے۔
جنہوں نے مسلم امہ کو خونریزی اور فساد سے بچاکراسلام کو امن و استحکام اور سلامتی کی راہ پر گامزن کردیا امام حسن ؑ کی سیرت ہر عہد کیلئے درس عظیم ہے۔
امام حسنؑ نے مسلم امہ کو خونریزی سے بچایا،سیدہ بنت موسیٰ موسوی
Apr 18, 2022