ایم ڈی پپرا کی زیر نگرانی انٹلیجنس بیورومیں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ 

Apr 18, 2022


 اسلام آباد(خبرنگار)پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر ملک مقبول احمد گوندل کی زیر سربراہی پپرا کے تحت انٹلیجنس بیورومیں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقادکرایاگیا جس میں پپرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید جہانگیر رضوی نے پپرا قوانین پر روشنی ڈالی اور آئی بی کے 23افسران کوپپراقوانین اور ان کے استعمال سے متعلق تربیت فراہم کی تاکہ ملک میں پروکیورمنٹ کے عمل کومزید منظم اور شفاف بنایا جاسکے۔ورکشاپ کے اختتام پر آئی بی کے افسران نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد مستقل بنیادوں پر کرایا جائے اور پپرا قوانین کے بارے میں آگاہی کے لیے یہ سلسلہ جاری رکھا جائے۔

مزیدخبریں