اسلام آباد (خبر نگار)اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن (آ سا)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھالیا۔ ڈاکٹر اسلام الدین نے صدر جبکہ ڈاکٹر احسان الحق نے جنرل سیکریٹری کے عہدے کا حلف لیا۔ ڈاکٹر اصغر علی شاہ نے نائب صدر جبکہ عاطف شہزاد ساہی نے انفارمیشن سیکریٹری کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ اسی طرح حسیب سجاد نے فنانس سیکریٹری، ڈاکٹر نوید الطاف نے جوائنٹ سیکریٹری، ڈاکٹر ساجدہ جمیل نے نائب صدر فیمیل، ڈاکٹر ثریا مختار نے جوائنٹ سیکریٹری فیمیل اور ڈاکٹر نادیہ اختر نے انفارمیشن سیکریٹری فیمیل کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر ڈاکٹر اسلام الدین نے کہا کہ گزشتہ برس کی آ سا نے شبانہ روز محنت اور جدوجہد سے اساتذہ کے کئی دہائیوں پرانے مسائل حل کروائے۔ جن میں ایڈہاک اساتذہ کی لیین کا مسئلہ، پارٹ ٹائم ٹیچنگ کے ریٹس میں اضافہ اور اساتذہ کے کورس لوڈ میں کمی وغیرہ شامل تھے۔ انکا کہنا تھا کہ اس سال اساتذہ کے دیگر مسائل کے حل کے لئے دن رات ایک کر دیں گے۔ نومنتخب جنرل سیکریٹری ڈاکٹر احسان الحق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بر طرف کئے گئے اساتذہ کی بحالی ہمارا سب سے پہلاایجنڈا ہے اور یہ سال برطرف اساتذہ کی بحالی کا سال ہو گا۔ حلف برداری کی تقریب اسلامی یونیورسٹی کے آ ئی آ ر ڈی گیسٹ ہاس میں منعقد ہوئی۔
جس میں اساتذہ نے اپنی فیملیز کے ساتھ بڑی تعداد میں شرکت کی۔