کراچی(نیوز ڈیسک)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد یونس دانش نے ماہ رمضان المبارک میں واپڈا حیسکو کے عوام دشمن روئیے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ملک میں نمازوں کے اوقات،تراویح کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے حد تو یہ ہے کہ سحری اور افطار کے وقت بھی بجلی غائب ہو تی ہے سخت گرمی،لومیں روزہ داروں کو تکلیف دی جارہی ہے شہری بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث سخت اذیت میں مبتلاہیں جبکہ وزیر اعظم بجلی کی وافرمقدار میں موجودگی کا اعلان کر کے عوام کے زخموں پر نمک پالیسی کررہے ہیں اوررہی سہی قصر بجلی کی قیمتوں میں 4.85روپے فی یونٹ اضافہ کر کے پوری کردی گئی کل تک بجلی کی قیمتوں پر واویلا کرنے والے اقتدار کی کرسی پر برجمان ہوتے ہوئے عوام پر بجلی کے بم گرانے لگے قوم 13جماعتی حکومت کے سیاہ کارنامہ کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔
ڈاکٹر محمد یونس دانش