کراچی (سٹی نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کے مرکزی سینئر رہنما جاوید یوسف نے اپنی رہائش گاہ پر ایسٹر کی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد د ی اور ان سے دعائیہ تقریبات میں پاکستان میں سیاسی و جمہوری استحکام اور معاشی خوشحالی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی ہے، انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک نازک دوراہے سے گزر رہا ہے، ملک میں ایک طرف دہشت گرد عناصر سرگرم ہیں تو دوسری جانب آئین اور جمہوریت کو سخت خطرات لاحق ہوگئے ہیں، جاوید یوسف نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں جس کے نتیجے میں مسیحی برادری پاکستان کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے اور جمہوری استحکام سے مسیحی برادری کا ملک اور قوم کی ترقی میں کردار مزید نمایاں ہوا ہے، پی پی پی رہنما جاوید یوسف نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی طور پر مستحکم نہیں ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی میں عوام مڈ ٹرم انتخاب کے اخراجات کا بوجھ نہیں اٹھاسکتے، مڈ ٹرم انتخاب میں سرکاری سطح پر اربوں روپے کے اخراجات سے عوام پر مہنگائی بوجھ مزید بڑھ جائے گا اور افرا تفری کی صورتحال پیدا جائے گی۔
ایسٹر تقریبات میںملک کے استحکام کے لیے دعائیں
Apr 18, 2022